متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم نامہ جاری

متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم نامہ جاری

اعلان کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، تدریسی اور انتظامی عملے کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وزارت تعلیم نے منگل (آج) 5 مئی 2026ء سے جمعہ 8 مئی 2026 تک ملک بھر میں نرسریوں اور تمام سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کے لئے آن لائن تعلیم کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ تعلیمی اداروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے، صورتحال کا جائزہ جمعہ 8 مئی 2026 کو لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اس مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔