خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک شاندار ملک ہے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو آج امریکی بحری جہازوں پر حملے نہیں کرنے چاہیے تھے، ایران نے امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرونز حملے کیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی پہلی رجیم ختم ہوگئی، دوسری تقریباً ناکارہ ہوچکی ہے ، ایران میں رجیم چینج تو ہو چکی، اب ہم تیسری رجیم سے ڈیل کر رہے ہیں، ایران جلد معاہدے پر دستخط کردے گا، ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
قبل ازیں ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرونز اور چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ امریکی جنگی جہاز بغیر نقصان کے آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 3 امریکی جنگی ڈسٹرائرز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ایرانی فورسز نے ڈرونز اور چھوٹی کشتیوں سے امریکی جہازوں پر حملہ کیا، امریکی جنگی جہاز بحری ناکہ بندی کے مشن میں دوبارہ شامل ہو رہے ہیں، ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اس سے بھی زیادہ سخت کارروائی کی جائے گی۔