چین آبنائے ہرمز کھلا دیکھنے کا خواہشمند، ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کریگا: ٹرمپ

چین آبنائے ہرمز کھلا دیکھنے کا خواہشمند، ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کریگا: ٹرمپ

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہوتا دیکھنا چاہیں گے، صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے کہا اگر ایران کے معاملے پر کوئی مدد کرسکتے ہیں تو وہ تیار ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ چین بہت سا تیل ایران سے خریدتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہنا چاہے گا۔ انھوں نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کو کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔