ایرانی صدر نے معنی خیز پیغام کیساتھ قدیم درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

ایرانی صدر نے معنی خیز پیغام کیساتھ قدیم درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر قدیم درخت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایرانی صدر نے اپنے ملک کے دشمنوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ایران اپنی سر زمین میں گہری جڑیں رکھتا ہے اور اسے اکھاڑا نہیں جا سکتا۔

مسعود پزشکیان نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ایشیا کا قدیم ترین زندہ جاندار، قدیم ابر کوہ سرو کا درخت، جس کی عمر کم از کم 4 ہزار 500 سال ہے، مزید لکھا کہ یہ اس سر زمین میں جڑا ہوا ہے جو اس وقت بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی۔

خیال رہے کہ اس درخت کو زرتشتی سرو بھی کہا جاتا ہے، یہ ایران کے صوبہ یزد کے شہر ابرکوہ میں واقع ہے، اسے ایشیا اور دنیا کے قدیم ترین زندہ جانداروں میں شمار کیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق اس درخت کی عمر 4 ہزار سے 5 ہزار سال کے درمیان ہے۔