اسرائیل کے حملے، فلاحی ادارے کے 3 کارکنوں سمیت مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کے حملے، فلاحی ادارے کے 3 کارکنوں سمیت مزید 5 فلسطینی شہید

رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ کے شہر دیر البلح میں ایک کمیونٹی کچن کو نشانہ بنایا گیا، جہاں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد فلاحی ادارے کے کارکن تھے۔

دوسری جانب حماس نے اس حملے کو دانستہ جنگی جرم اور غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کا تسلسل قرار دیا ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا کہ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل کو اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کی مزید حوصلہ افزائی مل رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین، اقدار اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔