غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا: اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا: اقوام متحدہ  نے خبردار کر دیا

عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں صحت کی سہولیات اور خدمات پر 22 حملے دستاویزی شکل میں ریکارڈ کئے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے اور طبی نقل و حمل اور ہسپتالوں کے معمول کے کام میں خلل پڑا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق فلسطینیوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ہر چار میں سے تین خاندان اب پانی ٹینکروں کے ذریعے فراہم کردہ سپلائی پر انحصار کر رہے ہیں۔

امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 24 ہزار مکعب میٹر پانی تقریباً 2 ہزار مقامات کے ذریعے تقسیم کیا جا رہا ہے تاہم ضروریات کے مقابلے میں یہ مقدار ناکافی ہے۔