ایرانی میڈیا نے امریکا کیساتھ مجوزہ معاہدے کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دیں

ایرانی میڈیا نے امریکا کیساتھ مجوزہ معاہدے کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دیں

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران ایک ماہ کے اندر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کرے گا جبکہ بحری سرگرمیاں جنگ سے پہلے کی صورتحال کے مطابق معمول پر لائی جائیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں فوجی بحری جہاز شامل نہیں ہوں گے جبکہ عمان کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں بحری راستوں اور روٹس کے انتظامات ایران کی جانب سے کیے جائیں گے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اگر 60 روز کے اندر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابند قرارداد کی شکل دی جائے گی۔