مسلم رہنما امن، ہم آہنگی کی راہ ہموار کرنے کیلئے ساتھ کھڑے ہیں: عباس عراقچی

مسلم رہنما امن، ہم آہنگی کی راہ ہموار کرنے کیلئے ساتھ کھڑے ہیں: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر بیان میں کہا یہ وقت تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، آج خطے کے ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

ایرانی سپیکرباقر قالیباف نے اسلامی ممالک سے اتحاد بڑھانے پر زور دیکر کہا مسلم ممالک میں مضبوط اتحاد بحرانوں کے حل میں کردار ادا کر سکتا ہے، ایرانی عوام نے40 روزہ جنگ میں دشمن کو شکست دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کیخلاف امت مسلمہ کا اتحاد کامیابی کی کنجی ہے، اسلامی ممالک کو آپس میں زیادہ اتحاد اور تعاون کرنا چاہئے۔