امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بار امریکہ کا ہدف ایران کی فوجی نوعیت کی تیل تجارت بتایا گیا ہے۔

ایران کے 8 بحری جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ایرانی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے میں ملوث تھے۔

امریکی وزارت خزانہ نے 15 سے زائد اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں، ان میں ہانگ کانگ اور دبئی میں قائم کچھ کمپنیاں شامل ہیں۔