ایران، امریکا جنگ بندی لبنان سمیت تمام محاذوں پر لاگو ہوگی: عباس عراقچی

ایران، امریکا جنگ بندی لبنان سمیت تمام محاذوں پر لاگو ہوگی: عباس عراقچی

عباس عراقچی کے مطابق جنگ بندی کے دائرہ کار میں لبنان بھی شامل ہے اور کسی ایک محاذ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کو تمام محاذوں پر خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ جنگ بندی معاہدے کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔