ٹرمپ کی ایران جنگ پر اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کی منظوری پر تنقید

ٹرمپ کی ایران جنگ پر اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کی منظوری پر تنقید

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بعض ریپبلکن ارکان کا اقدام غیر ذمہ دارانہ اور غیر محبِ وطن ہے۔ ان کے مطابق ڈیموکریٹس ان کے خلاف ہیں اور وہ ملک کے مفاد کے بجائے ان کی ناکامی دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ووٹنگ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری آخری مرحلے کی مذاکراتی کوششوں کے دوران ہوئی، ٹرمپ کے بقول ان کے خلاف ووٹ دینے والے ریپبلکن ارکان صرف دکھاوے کی سیاست کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایوانِ نمائندگان نے ان کے جنگی اختیارات محدود کرنے کے حق میں ووٹ دیا، تاہم ہاؤس کا یہ ووٹ مکمل طور پر ایک بے معنی کارروائی پر مبنی تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف ووٹ دینے والے ارکان سستی شہرت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں اور ان کا اقدام سیاسی مقاصد کے تحت کیا گیا۔