قطر و فرانس کے وزرائے خارجہ میں رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

قطر و فرانس کے وزرائے خارجہ میں رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سفارتی ذرائع کے ذریعے کشیدگی میں کمی لانے اور خطے میں صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کی کوششوں پر بات چیت کی، جو کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کوششوں کا حصہ ہیں۔

گفتگو کے دوران لبنان، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں خطے میں جاری عدم استحکام کے باعث حالات مسلسل کشیدہ ہیں۔

فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارت کاری اور مذاکرات کو جاری رکھنا ضروری ہے۔