ایران نے ٹرمپ اور مجتبیٰ خامنہ ای کی ملاقات کا امکان مسترد کر دیا

ایران نے ٹرمپ اور مجتبیٰ خامنہ ای کی ملاقات کا امکان مسترد کر دیا

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا امریکا کیلئے چوبیس ارب ڈالرز ایران سے سمجھوتے پر پہنچنے کیلئے بڑی رقم نہیں، یہ ایران کا پیسہ ہے امریکا کا نہیں۔

محسن رضائی نے کہا کہ امریکا کو سمجھنا چاہئے ایران سے سمجھوتے کیلئے درکار رقم اس سے لڑنے کیلئے درکار رقم سے بہت کم ہے، جنگ اور ناکہ بندی جاری رہی تو ایران جنگ کو بحر ہند، بحیرہ احمر، باب المندب اور بحیرہ روم تک لے جائے گا۔

محسن رضائی نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ملاقات کا امکان بھی مسترد کردیا۔