جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، 2 افراد جاں بحق

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، 2 افراد جاں بحق

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق ایک شخص جنوبی لبنان میں زفتا نبطیہ شاہراہ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوا، دوسرا شخص حبوش کی بلدیہ کے علاقے میں کیے گئے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں جان کی بازی ہار گیا۔

تاحال اسرائیلی حکام کی جانب سے ان حملوں کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور حملوں کی مزید تفصیلات بھی فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔