چین اور شمالی کوریا کے درمیان سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

چین اور شمالی کوریا کے درمیان سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ دورہ شمالی کوریا پر پیانگ یانگ پہنچے، جہاں ان کی شمالی کوریا کے سربراہ سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔

دونوں ممالک میں تجارت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، تعمیرات اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانا، اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کا بھرپور تحفظ کرنا چاہیے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا شمالی کوریا اور چین کے تعلقات مضبوط اور ناقابلِ شکست ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی مستحکم کرنا شمالی کوریا کا ناقابل تبدیل سٹریٹجک انتخاب ہے۔