ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا

ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق اعلیٰ ایرانی فوجی کمان کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم سمندری گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے اس اقدام سے عالمی توانائی اور تجارتی راستوں پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے، تاہم اس سے خطے میں مزید تناؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔