خلیجِ عمان میں امریکی کارروائی، ایرانی تیل لے جانے والا ٹینکر ناکارہ بنا دیا گیا

خلیجِ عمان میں امریکی کارروائی، ایرانی تیل لے جانے والا ٹینکر ناکارہ بنا دیا گیا

سینٹ کام کے مطابق گنی بساؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر "ایم/ٹی جالویئر" امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران سے تیل لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایک امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو دو ہیل فائر میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ٹینکر ناکارہ ہو گیا، جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس کے عملے نے بار بار دی جانے والی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

سینٹ کام کے مطابق رواں ہفتے یہ تیسرا تجارتی جہاز ہے جسے اسی نوعیت کی کارروائی میں ناکارہ بنایا گیا۔ اس سے قبل پیر اور منگل کو پلاؤ کے پرچم بردار دو جہاز "ایم/ٹی میری ویکس" اور "ایم/ٹی سیٹے بیلو" کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی فوج کے مطابق 13 اپریل کو ناکہ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 9 جہازوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے، جبکہ 135 جہازوں کا رخ موڑا گیا۔ انسانی امداد لے جانے والے 42 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔