ایران نے واضح کردیا لبنان کو مفاہمتی یادداشت میں شامل کر لیا گیا: حزب اللہ

ایران نے واضح کردیا لبنان کو مفاہمتی یادداشت میں شامل کر لیا گیا: حزب اللہ

الجزیرہ عربی کے مطابق حسین حاج حسن نے بتایا کہ ایرانی حکام نے حزب اللہ کو آگاہ کیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت اسرائیل کو لبنانی علاقوں سے انخلا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ہرگز اس صورتحال کو قبول نہیں کرے گا کہ مارچ کے آغاز میں اسرائیلی حملوں میں اضافے سے پہلے کی پرانی حالت بحال ہو۔

ان کے مطابق اسرائیل کو لبنانی سرزمین پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔