امریکا، ایران متوقع معاہدہ خطے میں امن کی نئی راہ ہموار کرے گا، امارات

امریکا، ایران متوقع معاہدہ خطے میں امن کی نئی راہ ہموار کرے گا، امارات

اپنے بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ موجودہ بحران کے دوران متحدہ عرب امارات نے دانشمندانہ اور متوازن حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، جس کا مقصد کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی حمایت تھا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ امن، مذاکرات اور علاقائی استحکام کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انور قرقاش نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ملکی دفاع، قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔