لبنانی صدر کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

لبنانی صدر کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

لبنان کے صدر جوزف عون اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان رابطے کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لبنانی ایوان صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر جوزف عون نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کا استحکام، سلامتی اور خودمختاری قومی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمت کشیدگی میں کمی لانے اور سفارتی حل کے لئے راہ ہموار کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عباس عراقچی نے بھی لبنان کی خود مختاری اور اس کی سر زمین کے اتحاد و یکجہتی کے احترام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تمام فریقوں کو ان اصولوں کی پاسداری کرنی چاہئے۔