دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں موجود رہے گی، ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کیلئے 60 دن کی مدت کوئی مشکل ڈیڈ لائن نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ دیگر ممالک کے پاس میزائل ہیں تو یہ نا انصافی ہوگی کہ ایران کے پاس بالکل نہ ہوں، امریکہ ایران پر مزید کوئی پابندیاں عائد نہیں کرے گا۔