قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر

قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے ایرانی حکام نے نیک نیتی کے ساتھ بھرپور کوششیں کیں، جبکہ امریکی صدر نے بھی مختلف ذرائع استعمال کیے تاکہ معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ معاہدے کے حوالے سے ان کی ذاتی رائے مختلف تھی، تاہم ایرانی صدر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایرانی قوم کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور امریکا کے حد سے تجاوز کرنے والے مطالبات قبول نہیں کیے جائیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق صدر نے اس حوالے سے مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا عہد کیا، جس کے بعد انہوں نے معاہدے کی اجازت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ایران اس معاہدے میں طے شدہ شرائط کے عملی نفاذ اور ان کے نتائج کا انتظار کرے گا۔