دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل کل سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے مطابق اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر مذاکرات کے لیے اس وقت سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق کوئی ثبوت موجود نہیں ہے جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے سوئٹزرلینڈ جانے کا بھی امکان ہے۔
امریکی نائب صدر کے مطابق امریکا کو یقین ہے کہ جنگ بندی برقرار رکھی جا سکتی ہے اور ایران کے ساتھ مذاکرات کو ایک موقع دیا جا رہا ہے۔