ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ

ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ

سوشل میڈیا پر بیان پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی، سابق صدر اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے،اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا، ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا۔

اُ نکا مزید کہنا تھا کہ میرےاقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیاامریکا پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔