ایران امریکا مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا

ایران امریکا مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل1ڈالر 96 سینٹ کمی سے 73.89 ڈالر جب کہ برطانوی خام تیل 62. 2 ڈالر کمی سے 77.95 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ دینی کامر بن آئل 1.61 ڈالر کمی سے 72 ڈالر فی بیرل پر فروخت رہا۔

سعودی خام تیل کی برآمدات 24 سال کی کم ترین سطح پر

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اپریل 2026 میں خام تیل کی برآمدات کم ہو کر 3.99 ملین بیرل یومیہ رہ گئیں جو 2002 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ میں سعودی خام تیل کی برآمدات 4.97 ملین بیرل یومیہ تھیں، ایک ماہ کے دوران برآمدات میں تقریباً 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مجموعی خام تیل پیداوار بھی کم ہو کر 6.32 ملین بیرل روزانہ رہ گئی۔

عرب میڈیا رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ  یہ گزشتہ تقریباً 24 برس میں سعودی تیل برآمدات کی کم ترین سطح ہے۔

مزید برآں ماہرین کا کہنا تھا کہ برآمدات میں یہ کمی عالمی منڈی میں طلب، اوپیک پلس پالیسیوں اور پیداوار میں رضاکارانہ کٹوتیوں سے منسلک ہو سکتی ہے۔