خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ میں آج یوم آزادی کی 250ویں سالگرہ منائی جا رہی جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم آزادی کے موقع پر 4 سابق صدور کے ساتھ تصویر کا ماڈل بھی شیئر کیا، اور اپنی تصویر والا یادگاری ڈیزائن بھی متعارف کروایا، نیویارک میں شاندار آتشبازی کی گئی۔
امریکہ کے 250ویں یوم آزادی پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پائیدار جمہوری اقتدارکی خوشی میں امریکہ کے ساتھ ہے، عالمی امن کے درپیش چیلنجز میں امریکہ اور پاکستان ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
خیال رہے کہ 4 جولائی 1776ء کو امریکہ کی برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا گیا تھا، امریکہ میں ہر سال 4 جولائی کو یوم آزادی منایا جاتا ہے، اور سپیشل دن پر امریکہ بھر میں قومی تعطیل ہوتی ہے۔
امریکہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری سطح پر جشن منایا جاتا ہے، ہمیشہ کی طرح امریکہ کے اس جشن آزادی پر بھی پاکستانی عوام، سول اور عسکری قیادت نے امریکی عوام اور قیادت کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔