دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے پر لوگوں کو روتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے لیکن ایسا نہیں کروں گا کیونکہ اس صورت میں مذاکرات کیلئے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا۔