شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی

شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی

شامی سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے اس ہوٹل کے قریب ہوئے جہاں صدر میکرون سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب صدر میکرون کا قافلہ ہوٹل سے صدارتی محل کی جانب روانہ ہوا، دوسرا دھماکا ایک ایمبولینس کے قریب ہوا جو موقع پر کھڑی تھی اور جہاں تقریباً دو درجن افراد جمع تھے، دھماکوں کے بعد قریبی دکانوں کے پاس سے آگ کے شعلے اور سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔

شامی سکیورٹی فورسز نے واقعے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق دھماکوں کی آواز میکرون کے قافلے تک نہیں پہنچی اور ان کے ہمراہ موجود صحافیوں نے بھی کسی ہنگامی صورتحال کا مشاہدہ نہیں کیا۔

صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ میکرون نے دن بھر کی اپنی طے شدہ مصروفیات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔