دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ خطہ چھوٹے ممالک کی سیاسی جوئے بازی کی جگہ نہیں ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ایران بارہا ثابت کر چکا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کو پاک کرنے کے لئے ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے، حالیہ کشیدگی کی مکمل ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔