دنیا
خلاصہ
- فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں کا ہدف ایران کی بحری صلاحیتوں کو مزید کمزور بنانا ہے، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو خطرات کم کرنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
سینٹ کام نے کہا کہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب امریکی افواج ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کے خلاف بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 14, 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بحری ناکہ بندی امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجےسے نافذ کی جائے گی۔