امریکا کا ایران، روس اور میکسیکو سے تعلق رکھنے والے افراد و اداروں پر نئی پابندیوں کا اعلان

امریکا کا ایران، روس اور میکسیکو سے تعلق رکھنے والے افراد و اداروں پر نئی پابندیوں کا اعلان

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کا مقصد جوہری پھیلاؤ کی روک تھام اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کی مالی معاونت کو محدود کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پابندیوں کی نئی فہرست میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے بہروز نمازی اور ان کی کمپنی بھی شامل ہیں، جن پر امریکی قوانین کے تحت مختلف مالی اور تجارتی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ان پابندیوں میں ایران، روس اور میکسیکو سے وابستہ متعدد افراد اور تنظیمیں بھی شامل ہیں، جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عالمی سلامتی، جوہری عدم پھیلاؤ اور انسدادِ دہشت گردی کی پالیسیوں کے تحت کیے گئے ہیں۔