اسرائیل امریکا میں عوامی رائے کی جنگ ہار رہا ہے، جے ڈی وینس

اسرائیل امریکا میں عوامی رائے کی جنگ ہار رہا ہے، جے ڈی وینس

امریکی پوڈ کاسٹر جو روگن کو انٹرویو میں وینس نے کہا اسرائیل امریکا کا اتحادی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسرائیل امریکی سیاست پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل اس معاملے میں زیادہ تر دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ مؤثر ہے، اگرچہ اسرائیل امریکا کا قریبی اتحادی ہے لیکن وہ امریکی عوام کی رائے حاصل کرنے کے معاملے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔