ایران کے ٹاپ ملٹری کمانڈر کا امریکا کو تباہ کن جواب دینے کا انتباہ

ایران کے ٹاپ ملٹری کمانڈر کا امریکا کو تباہ کن جواب دینے کا انتباہ

ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے نشر کیے گئے بیان میں میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو شیطانِ بزرگ اور مجرم، عہد شکن اور فریب کار دشمن قرار دیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایرانی مسلح افواج، عوام اور حکام کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، اور امریکا پر گزشتہ جنگوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بھاری قیمت مسلط کی جائے گی۔

عبداللہی نے کہا کہ دشمن نے فوجی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کے بعد اب عوام اور ان کی قیادت کے درمیان اختلاف اور تقسیم پیدا کرنے میں پناہ ڈھونڈ لی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عزیز وطن کی دفاعی طاقت، عظیم اور وسیع ایران کی سرزمین میں جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب تک، ہماری باوقار اور بہادر قوم کے امن اور سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے۔