خلاصہ
- فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے فوجی اہداف پر مزید حملے شروع کر دیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ یہ کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقائی سمندری راستوں سے گزرنے والے شہری اور تجارتی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کیا جا سکے۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 22, 2026
خیال رہے کہ امریکا کی ایران پر بمباری مسلسل بارہویں روز میں داخل ہو چکی ہے، حالیہ امریکی حملوں میں ایران کے اندر 3 بچوں سمیت 53 شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ایران کی جوابی کارروائیوں میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
اس صورت حال میں امریکی صدر نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تو اس کا جواب ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر دیا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائے گا، تہران میں یا اس کے نواح میں واقع پاور پلانٹس بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتے ہیں۔