افغان طالبان رجیم کے زیر تسلط افغانستان ناکام ریاست، بھارتی تھنک ٹینک بھی بول اٹھا

افغان طالبان رجیم کے زیر تسلط افغانستان ناکام ریاست، بھارتی تھنک ٹینک بھی بول اٹھا

ابزرور ریسرچ فاؤنڈیشن نے افغان طالبان کے دور اقتدارمیں افغانستان کی سنگین صورتحال سے خبر دار کر دیا۔

ابزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے مطابق مارچ 2026 کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو غیر قانونی حراستوں کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دیا۔

بھارتی تھنک ٹینک نے کہا کہ دسمبر2025 میں آسٹریلیا نے طالبان کے 3 وزراء اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر کڑی سفری اور مالی پابندیاں عائد کیں، افغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغانستان میں انسانی صورتحال مزید بگڑ کر شدید بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

تھنک ٹینک کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم نے خواتین کی تعلیم پر قدغن لگائی، سابق حکومت کے حامیوں اور اقلیتوں کو بھی حملوں کا سامنا ہے، افغانستان کے سالانہ بجٹ کے ذرائع اور اخراجات کا نظام غیر شفاف جبکہ دیگر شعبوں کا فنڈز بھی اسلحے کی خریداری کیلئے مختص کیا گیا، افغانستان میں القاعدہ، فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشتگرد تنظیمیں خطے کے سکیورٹی خطرات کی نشاندہی کرتی ہیں۔

سابق امریکی سفارت کار اور ماہرِ امورِ افغانستان ینی فورزہائمر کے مطابق انسانی حقوق، خصوصاً خواتین، اقلیتوں اور میڈیا کی شدید خلاف ورزیوں کیساتھ ساتھ طالبان کا دہشتگرد گروہوں کو پناہ دینا ایک سنگین مسئلہ ہے۔

نااہل اور قابض افغان طالبان رجیم افغانستان کو سنگین انسانی بحران اور دہشتگردی کی طرف دھکیل کر مزید تباہی کا شکار کر رہی ہے۔