حوثیوں نے دوبارہ حملہ کیا تو ذمہ دار ایران ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ

حوثیوں نے دوبارہ حملہ کیا تو ذمہ دار ایران ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال قبل بحری جہازوں پر حملوں کے بعد امریکا نے حوثیوں کے خلاف انتہائی طاقتور فوجی کارروائی کی تھی، جس کے بعد اور ایران کے ساتھ تنازع کے دوران حوثیوں نے نسبتاً ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔

امریکی صدر کے مطابق حوثیوں نے گزشتہ رات دو سعودی جہازوں پر فائرنگ کی، جو تشویشناک پیش رفت ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حوثی ایران کے پراکسی گروہ ہیں، اس لیے اگر انہوں نے دوبارہ حملے کیے تو سخت فوجی جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کے حملوں کی صورت میں ایران کو بھی نتائج بھگتنا ہوں گے، جبکہ حوثیوں کے حالیہ اقدامات پر انہیں شدید مایوسی ہے۔