دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران اور عمان نے اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے پر اتفاق کر لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں فریقین نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔
رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر مذاکرات کیلئے عمانی وفد تہران پہنچ گیا ہے، جہاں آبنائے ہرمز میں محفوظ اور منظم بحری آمدورفت پر مشترکہ طریقہ کار پر گفتگو ہوگی۔