آبنائے ہرمز پر عمان کے ساتھ اہم پیشرفت، تکنیکی و سیاسی مشاورت جاری ہے: ایران

آبنائے ہرمز پر عمان کے ساتھ اہم پیشرفت، تکنیکی و سیاسی مشاورت جاری ہے: ایران

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ تہران میں ایرانی اور عمانی نائب وزرائے خارجہ کے درمیان دو روزہ مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک نے ساحلی ریاستوں کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے جہاز رانی کے محفوظ نظام پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات مفید رہے اور تکنیکی و سیاسی سطح پر مشاورت کا عمل جاری ہے، آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ عمان اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاملے پر معاہدہ طے پا جائے گا۔

قبل ازیں امریکی نیوز سائٹ ایگزیوس کے مطابق مریکی صدر نے سفارت کاری کو مزید موقع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے امریکی فوج کو ایران پر نئے حملے نہ کرنے کی ہدایت جاری کی، اس کے ساتھ ہی تقریباً دو ہفتوں سے جاری روزانہ حملوں کا سلسلہ رک گیا۔