کیف حکومت کی دہشتگرد سرگرمیوں کیخلاف فوجی آپریشن کی کامیابی ناگزیرہے: کریملن

کیف حکومت کی دہشتگرد سرگرمیوں کیخلاف فوجی آپریشن کی کامیابی ناگزیرہے: کریملن

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیمتری پیسکوف کا عراق میں مبینہ طور پر یوکرینی جنگجوؤں کی تخریبی سرگرمیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیف حکومت اپنی دہشت گرد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، بلکہ وقت کے ساتھ ان کا جغرافیائی دائرہ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کیف حکومت اس سے قبل جرمنی میں نارڈ سٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں، قازقستان میں کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں اور ایرانی مال بردار جہاز پر حملے میں بھی ملوث رہی ہے۔

دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ کیف حکومت کی دہشت گرد سرگرمیوں کا پھیلتا ہوا دائرہ ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ روس کے خصوصی فوجی آپریشن کی کامیاب اور مکمل تکمیل ناگزیر ہے۔

یاد رہے یہ بیان کریملن کی جانب سے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس، یوکرین اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر دونوں ممالک کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔