اسرائیلی فوج میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی، 14 اہلکار برطرف، قید کی سزا

اسرائیلی فوج میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی، 14 اہلکار برطرف، قید کی سزا

الجزیرہ کے مطابق واقعہ جنوبی اسرائیل میں واقع سدی تیمان فوجی اڈے پر پیش آیا، جہاں اہلکاروں نے مبینہ طور پر اجتماعی طور پر بغیر اجازت اپنی ڈیوٹی چھوڑ دی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ گیواتی بریگیڈ کے کمانڈر نے ملوث اہلکاروں کو جنگی ذمہ داریوں سے مستقل ہٹا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے نظم و ضبط بحال کرنے کی کوشش کرنے والے ایک سینئر کمانڈر سے تنازع کے بعد اپنے ہتھیار رکھ کر فوجی اڈے سے واک آؤٹ کیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب کمانڈ اسٹاف نے بٹالین کی کمپنیوں کی جانب سے آویزاں کیے گئے نشانات ہٹانے اور تباہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر متعدد فوجیوں نے اعتراض کیا۔ اختلاف ختم نہ ہونے پر اہلکار یونٹ چھوڑ کر فوجی اڈے سے چلے گئے۔

رپورٹس کے مطابق سدی تیمان فوجی اڈے پر تعینات بعض اہلکاروں پر فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک سمیت قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔