سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کےولی عہد محمد بن سلمان اور فرانس کےصدر ایمانویل میکرون نے خطےکی تازہ ترین صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیےجاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بحری جہاز رانی کی سلامتی اورسمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس ٹیلیفونک رابطے کےدوران سعودی عرب اورفرانس کےدرمیان دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون اورانہیں مزیدوسعت دینے کےطریقوں پر بھی غورکیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر نےباہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔