بھارتی ریاست اتر پردیش میں بارشوں سے مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بارشوں سے مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز ضلع پرتاپ گڑھ میں اس وقت پیش آیا جب تمام افراد گھر میں سو رہے تھے کہ مکان منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مکان 80 سال سے زائد پرانا تھا اور انتہائی خستہ حالت میں تھا۔ مسلسل بارشوں کے باعث اس کی عمارت کمزور ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔