کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، ہنگامی حالت نافذ

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، ہنگامی حالت نافذ

خبر ایجنسی کے مطابق جنگل کی آگ نے مغربی کینیڈا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق بالڈ رینج کے مقام پر لگی آگ قابو سے باہر ہے اور 5 ہزار ہیکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جبکہ رواں ہفتے دیگر اضلاع میں بھی انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

وائلڈ فائر سروس کے مطابق آگ سمرلینڈ سے 15 کلومیٹر مغرب میں لگی تھی جو کہ مسلسل پھیلتی جا رہی ہے۔