جنگلاتی آگ سے آلودگی، ٹرمپ نے کینیڈا کو ٹیرف کی دھمکی دے دی

جنگلاتی آگ سے آلودگی، ٹرمپ نے کینیڈا کو ٹیرف کی دھمکی دے دی

ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ کینیڈا پر محصولات میں اضافہ کریں گے تاکہ جنگلاتی آگ سے دھوئیں کی آلودگی کی لاگت کو پورا کیا جا سکے جس نے امریکا کے بڑے حصوں کو متاثر کیا ہوا ہے۔

کینیڈا اور شمالی مینیسوٹا سے جنگل کی آگ کے گھنے دھووں کی بادلوں کی وجہ سے پورے امریکا میں غیر صحت بخش ہوا کے معیار کے انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔

کینیڈا کے وائلڈ لینڈ فائر انفارمیشن سسٹم کے مطابق آج بھی کینیڈا میں 937 مقامات پر آگ فعال تھی، جن میں سے زیادہ تر قابو سے باہر ہیں۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یہ جان بوجھ کر غفلت ہے، یہ ایک سالانہ واقعہ بنتا جا رہا ہے جس سے امریکا کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، اس آلودگی کی قیمت لازمی طور پر کینیڈا ٹیرف کی صورت میں ادا کرے گا۔