سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت

سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت

متحدہ عرب امارات نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قابلِ مذمت حملے سمندری آمدورفت کی سلامتی اور تحفظ کے ساتھ ساتھ عالمی توانائی کی فراہمی کے تحفظ پر بھی حملہ ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ سعودی عرب ایران کو اس کی مسلسل جارحانہ کارروائیوں کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے اور ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر ان خلاف ورزیوں کو روک دے۔

یمن کی وزارتِ خارجہ نے بھی اسی نوعیت کا بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کو سمندری آمدورفت اور تجارتی جہازوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔

یمن نے ایسے حملوں کو فوری طور پر روکنے اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔