ایران کسی بھی قیمت میں ابنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹے گا: آیت اللہ آملی لاریجانی

ایران کسی بھی قیمت میں ابنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹے گا: آیت اللہ آملی لاریجانی

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے دشمن آبنائے ہرمز کا محاصرہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ایران کو اس اہم اور تزویراتی آبی گزرگاہ پر مکمل خودمختاری حاصل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنے مؤقف سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ آیت اللہ آملی لاریجانی اس وقت ایران کی ایکسپیڈیئنسی کونسل کے سربراہ ہیں، جو سپریم لیڈر کی جانب سے مقرر کردہ ایک اہم مشاورتی اور تنازعات کے حل کا ادارہ ہے۔