امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران

امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر علی نیکزاد نے کہا کہ ایران نے عمان کو آبنائے ہرمز کے راستے پر اپنے مؤقف سے آگاہ کردیا، ایران صرف باہمی اتفاق سے طے شدہ راستے کو آبنائے ہرمز میں تسلیم کرے گا۔

علی نیکزاد نے مزید کہا کہ ایرانی جوابی کارروائیوں نے امریکی مؤقف تبدیل کردیا، ایران آبنائے ہرمز میں کسی متبادل راستے کو تسلیم نہیں کرے گا، ایران اور عمان کے اتفاق کے بغیر ہرمز کا کوئی راستہ قابل قبول نہیں ہوگا۔