امریکا ایران مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

امریکا ایران مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.57 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ خام تیل 85.70 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل کی نئی قیمت 80.15 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکا ایران مذاکرات کے مستقبل اور آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی بحری تجارت کی بحالی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمدورفت کے معاملے پر عمان کے ساتھ مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایران کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال پر بات چیت جاری ہے، تاہم عالمی منڈی میں سرمایہ کار مذاکرات کے نتائج اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔