دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایرانی جزیرے خارگ سے تیل کی ترسیل مکمل طور پر رک گئی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جزیرہ خارگ ایرانی خام تیل کی ترسیل کا سب سے بڑا مرکز ہے۔
رپورٹ کے مطابق خارگ کے تینوں آئل ٹرمینلز مکمل خالی ہو چکے ہیں اور 31 جولائی سے خارگ سے کوئی جہاز یا آئل ٹینکر روانہ نہیں ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خارگ سے زیادہ تر تیل چین کو سپلائی کیا جاتا ہے، تاہم گزشتہ دو ہفتوں سے جزیرے سے کوئی تیل برآمد نہیں کیا گیا۔