دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے اب تک ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران 64 تجارتی جہازوں کا رُخ موڑ دیا۔
سینٹ کام کے مطابق 17 اگست کو امریکی افواج نے تین تجارتی جہازوں کو سفر سے روکا جبکہ دو دیگر جہازوں کا معائنہ کیا تاکہ ضابطوں اور پابندیوں کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
حال ہی میں یہ بھی رپورٹ کیا گیا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن جلد ہی مشرق وسطیٰ میں یو ایس ایس ابراہم لنکن کی جگہ لے گا۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن 250 دن سے زائد عرصے سے مشن پر تعینات ہے اور اس کی طویل مدت کی تعیناتی کے ساتھ بندرگاہوں پر محدود قیام نے بعض قانون سازوں میں عملے کی رہائشی اور فلاحی صورتحال کے بارے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔